ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

reduce

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کو مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو فون کیا اور عید کی مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم کیو ایم کے کنونیئر نے مردم شماری پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم نے مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے، جس پر بالخصوص شہری سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی اور اب پی ٹی آئی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے دوران کئی رہائشی عمارتوں کو شمار نہیں کیا گیا اور نہ ہی گنتی کا عمل شفاف ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں