ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے کے الزام میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

 لاہور: پولیس نے شہریوں کیساتھ فراڈ اور دھوکہ دہی سے رقم ہتھیانے کے الزام میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاررواٸی کرتے ہوئے 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں نواز، یاسین، شازیہ اور شیلا وغیرہ شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے معصوم شہری سے دھوکے سے ہتھیائے گئے 23 لاکھ روپے اور کروڑں روپے کے جعلی کاغذات برآمد کرلیے ہیں۔

ایس پی اویس شفیق نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں