ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان نے بلاک بسٹر ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں کام سے انکار کیوں کیا؟

 ممبئی: بالی وڈ فلمساز راجو کمار ہیرانی اپنی بلاک بسٹر فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں سنجے دت کی جگہ شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ 

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس بلاک بسٹر پروجیکٹ کا حصہ کیوں نہ بن سکے۔

شاہ رخ خان کے مطابق اس وقت وہ ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن سے گزرے تھے اور ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی اسی لئے انہوں نے انکار کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ’دیوداس‘ کررہے  تھے تو انہوں نے اسی وقت ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کیلئے معاہدہ کرلیا تھا۔

شاہ رخ خان نے بلاک بسٹر فلم میں سنجے دت کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر وہ فلم کو کرتے تو سنجے سے بہتر اداکاری نہیں کرسکتے تھے، اسی لئے مجھے فلم چھوڑنے کا افسوس نہیں ہے۔

راجو کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان اب فلم ’ڈنکی‘ کیلئے ایک ساتھ جمع ہوگئے ہیں اور شائقین کو امید ہے کہ یہ فلم ایک بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں