صدر رجب طیب ایردوان نے 23 اپریل کو قومی خودمختاری اور بچوں کے دن کے موقع پر استنبول دولما باہچے محل کے آفس میں زلزلہ متاثرین سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے ریاست کے تمام ذرائع کو متحرک کیا گیا تھا، ایردوان نے کہا، "ہم ایک سال کے اندر اپنے زلزلہ متاثرین کو ان کی معمول کی زندگی بحال کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل انہوں نے قہرامان ماراش کا دورہ کیا اس کے بعد گازی انتیپ اور نورداع کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنی جانیں گنوانے والوں کو واپس نہیں لا سکتے۔ لیکن ہم ان کے پیچھے چھوڑے گئے آثار کا خیال رکھیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنی جمہوریہ کی نئی صدی کو ’’ترکیہ کی صدی‘‘ بنا کر اپنے زلزلہ کے شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ اپنی وفاداری ادا کر سکتے ہیں۔