سیالکوٹ: تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پر سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی پھٹ پڑیں، مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے، اس وقت سیاست نہیں عداوت اور کھینچا تانی ہو رہی ہے، عمران خان سے اسمبلیاں تڑوانے والوں کو معلوم تھا الیکشن نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد جو ٹولہ ہے وہ جیت گیا، ان لوگوں نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے ٹکٹیں غیرمنصفانہ تقسیم کروائیں، عمران خان کا ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ بہتر اور مناسب ہے، پی ٹی آئی کے اندر میچ ختم کرنے کیلئے خان صاحب کو فرنٹ فٹ پر آنا چاہیے۔
