ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں نے بحیثیت ویگنر فوجی کے 6 ماہ تک یوکرین میں جنگ لڑی ہے: پیسکوف

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے بیٹے نکولائی پیسکوف نے کہا ہے کہ "میں نے بحیثیت ویگنر فوجی کے 6 ماہ تک یوکرین میں جنگ لڑی ہے”۔

کریملن کےحامی روزنامے ‘کومسومولسکایا پراودا’ کے لئے انٹرویو میں 33 سالہ پیسکوف نے کہا ہے کہ "یہ میرا فرض تھا۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب میرے دوست اور دیگر فوجی وہاں لڑ رہے ہیں میں خاموش تماشائی نہیں بن سکتا تھا”۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ "ویگنر میں شمولیت میرا اپنا فیصلہ تھا لیکن شمولیت کے مراحل سے بے خبری کی وجہ سے  میرے والد نے میری مدد کی ہے”۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ دیگر ویگنر فوجیوں سے اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھنے کے لئے انہوں نے جعلی شناختی کارڈ استعمال کیا ہے۔ یوکرین میں انہیں جس نام سے پکارا جاتا تھا اسے مستقبل میں بھی استعمال کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ویگنر کو روس میں بطور نجی فوجی کمپنی  کے پہچانا جاتا ہے۔ کمپنی کو یوکرین میں جنگی جرائم  کے ارتکاب اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں یوکرین میں روس کے جانی نقصان میں اضافے کے بعد ویگنر نے روسی جیلوں میں بند ہزاروں قیدیوں کو رہا کروا کے اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں