ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم بحیرہ اسود قدرتی گیس سے حاصل ہونے والے منافع سے ترکیہ کے مستقبل کے لئے سرمایہ کاری کریں گے۔
صدر ایردوان نے ضلع برصا کی تحصیل گیملک میں عوام سے خطاب کیا۔
خطاب میں انہوں نے بحیرہ اسود سے دریافت ہونے والی قدرتی گیس کے بارے میں کہا ہے کہ دریافت ہونے والے ذخائر کی قدر 500 بلین ڈالر سے ایک ٹریلین ڈالر کے درمیان ہے۔ ان ذخائر سے ہمارے ملک کو جو منافع حاصل ہو گا اس سے ہم مستقبل کے لئے سرمایہ کاری کریں گے”۔
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ملکی صنعت، زراعت، انرجی اور انفراسٹرکچر کوترقی دئیے بغیر ہم اپنے دستر خوان کے رزق میں اضافہ نہیں کر سکتے۔ یہی وہ کامیابی ہے جسے ترکیہ اپنے سو سالہ ہدف میں حاصل کرے گا”۔