ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کی تمناؤں کے مطابق میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا، حافظ نعیم

   کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہےکہ عوام کی تمناؤں کے مطابق کراچی میں میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گااور شہر دوبارہ تعمیر و ترقی کا سفر شروع کرے گا۔

حافط نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ اگرچہ کراچی بے شمار مسائل کا شکار ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ شہر اس دلدل سے ضرور نکلے گا،کراچی کو حقیقی قیادت ضرور ملے گی او ر ایک بار پھر کراچی ترقی کرے گا،جماعت اسلامی ہی شہر کی حقیقی قیادت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں اس وقت اتفاق رائے پیدا کرنے اور نفرتیں دور کرنے کی ضرورت ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے معاملات اچھے طریقے سے آگے بڑھ سکیں، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کررہے ہیں تاکہ پوری قوم ایک پیج پر آجائے جس سے ملک کا فائدہ ہو اور ادارے تقسیم نہ ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں