اسرائیل غیر ملکی خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی قومی بیمہ ادارے کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ ہوا ہے ۔
یدی ہوت اخرونوت اخبار کے مطابق، اسراءیل کے مختلف سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر انونیمس سوڈان نامی ہیکر گروپ نے سائبر حملے کیے ہیں۔
خبر میں بتایا گیا ہے کہ موساد اوراسرائیل کے قومی بیمہ ادارے کی ویب سائٹس ہیک کر لی گئی ہیں جوکہ انونیمس سوڈان نامی ہیکرز کی کارستانی ہے۔
متعلقہ گروپ نے ٹلی گرام پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کاروائی ایک بڑے حملے کی تیاری ہے ۔
موساد نے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے مگر قومی بیمہ ادارے نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔