راولپنڈی: آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو، دو سے برابر کردی۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
کیویز نے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز شروع کی تو پاکستانی بولرز حاوی رہے اور 26 رنز کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا مگر مارک چیمپمن اور جیمز نیشم نے پاکستان کی سیریز جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، بابراعظم 19، افتخار احمد 36، عماد وسیم 31 رنز بناسکے، بلیئر ٹکنر نے 3 جبکہ اش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔
پاکستان نے پہلے دو میچز میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جبکہ تیسرے میچ میں کیویز نے کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی تھی۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان نے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں، نیوزی لینڈ نے کول میک کونچی کی جگہ جیمز نیشم اور معمولی انجری کا شکار ہونیوالے میٹ ہنری کی جگہ بلیئر ٹکنر کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ پاکستان نے فخر زمان اور زمان خان کی جگہ احسان اللہ اور محمد حارث کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حارث، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور احسان اللہ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم (کپتان اور وکٹ کیپر)، چاڈ بووز، ول ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپ مین، جیمز نیشم، راچن رویندرا، ایڈم ملنے، بلیئر ٹکنر، ایش سودھی اور ہنری شپلی شامل ہیں۔
