ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور  قانونی ماہرین  سے اہم ملاقاتیں

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی ایک ہی دن میں انتخابات سے متعلق پٹیشن کے حوالے سے اہم مشاورت ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سپریم کورٹ میں انتخابات ایک ہی دن کروانے کی پٹیشن کا معاملے پر لاہور میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اپنے قریبی سیاسی رفقا و قانونی ماہرین سے مشاورت ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت اور  قانونی ماہرین  سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاونین خصوصی ملک احمد اور احد چیمہ  بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے رفقا سے موجودہ ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں