آئی این جی وومن باسکٹ بال سپر لیگ میں فنیر باہچے الا گیوز ہولڈنگ کلب نے چمپین بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
وومن باسکٹ بال سپر لیگ کی فائنل سیریز کے تیسرے میچ میں فنیر باہچے اور چوکورووا باسکٹ بال کلب مد مقابل آئے ۔
پہلے کوارٹر میں فنیر باہچے نے 24۔ 19 کے اسکور سے برتری قائم کی۔
جو کہ میچ کے آخری لمحے تک برقر ار رہی۔
یہ میچ فنیر باہچے نے 82۔56 کے اسکور سے جیتتے ہوئے چمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
جو کہ اس کلب کا اوپر تلے پانچواں چمپین اعزاز تھا۔