ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی جیلوں میں قید 20 پاکستانی ملک بدری کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی عرب کی جیلوں میں غیرقانونی قیام سمیت مختلف الزامات میں قید 20 پاکستانی باشندوں کو ڈیپورٹ کرکے اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

اسلام آباد ائرپورٹ پہنچنے پر سیکرینگ کے دوران تمام افراد میں ٹمپریچر و جسم درد کی شکایات پائی گئیں، مونکی پاکس کے خدشے پر مزید تشخیص کے لیے تمام افراد کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مزید ٹیسٹ کیے جائیں اور اگر ان میں مونکی پاکس وائرس کی علامات نہیں ملتیں تو ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔

امیگریش حکام کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپورٹیز غیر قانونی قیام و دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث سعودیہ کی جیلوں میں اسیر تھے۔۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں