ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فوجی بجٹ سے کٹوتی کر کے رقم فلاحی منصوبوں پر لگائی جارہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے معاشی صورت حال کے پیش نظر بجٹ اور اخراجات میں کمی کردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ معاشی صورت حال کے پیش نظر اپنے اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد پیٹرولیم، راشن اور غیر آپریشنل نقل و حرکت میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے گوادر کی تعمیر و ترقی اور فلاحی منصوبوں کیلیے فوج کے بجٹ سے کٹوتی کی اور پھر فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فوج کسی سیاسی جماعت کی حامی نہیں، عوام ہی اصل طاقت ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سوات دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں بلکہ وہاں رکھے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ پاک فوج کی کاوشوں کی بدولت آج پاکستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں