پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار شہروز سبزواری نے کو مہنگائی سے متعلق تبصرے کو اسلامی ٹچ دینا مہنگا پڑ گیا۔
حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری اپنی اہلیہ صدف کنول اور والدین بہروز سبزواری اور سفینہ بہروز کے ہمراہ نجی نیوز چینل کے عید کے خصوصی پروگرام میں شریک ہوئے۔ ملک میں جاری مہنگائی کے بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ اگر ہم شکر ادا کریں تو ہمیں مہنگائی کبھی مہنگائی لگے گی ہی نہیں۔
اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہیں گے کہ یہ ٹی وی پر بیٹھا ہے اس لیے ایسی باتیں کر رہا ہے۔ اگر آپ میں کسی بھی حال میں شکر کی طاقت ہے تو جو آپ کو ملنا ہے وہ اللہ پاک آپ کو دے گا۔
Inflation x Islamic Touch pic.twitter.com/fcK39hD0VX
— Saman Tariq (@stariq88) April 26, 2023
اداکار کے تبصرے پر ٹویٹر صارفین نے شہروز سبزواری کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ ایک بار پھر سے ثابت ہو گیا کہ یہ دونوں میاں بیوی جہالت کی منہ بولتی تصویر ہیں۔
1 بار پھر سے ثابت ہو گیا کہ یہ دونوں میاں بیوی جہالت کی منہ بولتی تصویر ہیں۔
— S. Alien (@sq_face_24) April 26, 2023
ایک اور صارف نے کہا کہ اس کی طرف سے اس طرح کے لہجے میں بے حسی دیکھ کر اتنا صدمہ نہیں ہوا۔ میرے خیال میں فنکاروں اور اداکاروں سے ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں جس بارے میں ان کا کوئی بیک گراونڈ نہیں، خاص طور پر اس دور اور وقت میں جب غلط معلومات سنگین مسائل کو جنم دے سکتی ہیں۔
Not so shocking to see such tone deafness and derealisation from his side. I think artists/actors should not be asked questions on
which they have zero background knowledge, especially in this age and time when misinformation can raise serious problems on ground.— Waiza Rafique (@WaizaRafique) April 26, 2023
ایک اور ٹویٹر صارف نے شہروز سبزواری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو مہنگائی کبھی نہیں لگے گی کیونکہ پیدا ہوتے ہی آپ کے منہ میں سونے کے چمچ سے پانی دیا گیا اس غریب باپ سے مہنگائی کا پوچھیں جوکہ سارا دن مزدوری کرتا ہے ایک ہزار روپے ملتا ہے بچوں کی فیس گھی آٹا چینی گندم چاۓ کی پتی بیٹا بیمار ہے دوائی لے کیا کرے۔
آپ لوگوں کو مہنگاٸ کبھی نہیں لگے گی کیونکہ پیدا ہوتے ہی آپ کے منہ میں سونے کے چمچ سے پانی دیا گیا اس غریب باپ سے مہنگاٸ کا پوچھیں جوکہ سارا دن مزدوری کرتا ہے ایک ہزار روپے ملتا ہے بچوں کی فیس گھی آٹا چینی گندم چاۓ کی پتی بیٹا بیمار ہے دواٸ لے کیا کرے
— Shahid Khan (@ShahidKhan7074) April 26, 2023
ایک صارف نے شہروز سبزواری کے اس کمنٹ کو خبروں میں رہنے کا حربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ وہ خبروں میں رہنے کے لیے جان بوجھ کر ایسا کرتا ہے ورنہ اس کی اداکاری بیکار ہے۔
Sometimes I feel he does it deliberately to stay relevant and stay in news, his acting is useless otherwise
— Ahmed Siddiqui (@ahmadtajwer) April 26, 2023
ایک صارف نے کہا کہ سن لو غریبو، ہم شکر ادا نہیں کرتے اس لیے منگائی لگتی ہے۔
Sun lo ghareebo, hum shukr ada nai krtay isliye mehngaayi lgti hai
— Asfandyar (@asfandyar91) April 26, 2023