ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی ڈیمانڈ  مسترد

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے دوبارہ فیصلہ کرکے الیکشن کمیشن کو 21ارب روپے جاری کرنے کی  ڈیمانڈ  مسترد کردی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہےکہ پیسے جاری کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے حکومت کا نہیں ہے،دو ماہ کے لیے الیکشن لیٹ ہوجائیں تو کوئی قیامت نہیں آئے گی  ہمارا آدھے سے زیادہ وقت مقدمہ بازی میں لگ رہاہے ہمیں کام کرنے دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ  ایوان ہماری رہنمائی کرے کہ کل تک ہم کیا کریں ۔ہم سے غیر آئینی کام کروایا جارہاہے،پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی کو ایک شخص کی وجہ سے تحلیل کیا گیا اور 90روز میں الیکشن ہونے ہیں اس پر مختلف آرا آئی ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ الیکشن کے انعقاد میں الیکشن کمیشن خود مختار ہے ۔ پنجاب کے پی کے میں 90دن میں  الیکشن کا معاملہ میں فیصلہ سیاسی فیصلہ تھا ۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت 21ارب الیکشن کمیشن کو دے ۔ ہم 21ارب کے لیے بل لائے جس کو پارلیمنٹ نے مسترد کردیا ۔

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو حکم دیا کہ فنڈ جاری کرئے قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے اس کو مسترد کردیا ۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں،  سپریم کورٹ نے کہاہے کہ یہ پیسے جاری کئے جائیں۔

نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ فیڈرل کنسولیڈیٹٹ فنڈ کے علاوہ جورقم جاری ہوگئی اس کے لیے پارلیمان کی منظوری ضروری ہے ۔ وفاقی کابینہ نے آج دوبارہ فیصلہ کیا کہ اس ڈیمانڈ کو مسترد کرچکے ہیں۔ پیسے جاری کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے حکومت کا نہیں ہے ۔ایوان میں اس پر بحث کرائی جائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں