ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انجری کا شکار ہوا تو کسی نے خیریت تک نہیں پوچھی، رومان رئیس کا شکوہ

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر رومان رئیس نیشکوہ کیا ہے کہ  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تیسرے ایڈیشن میں انجری کا شکار ہوا تو کسی کرکٹر نے فون کر کے خیریت تک معلوم نہیں کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پیسر رومان رئیس نے کہا کہ انجری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو درخواست کی کہ مجھے انگلینڈ بھیجیں تاکہ اپنا چیک اپ کروا سکوں تو کوئی مثبت جواب نہیں آیا جب جواب آیا تو سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلئیر نہیں رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ایک وقت لگا کہ اب کرکٹ میں واپسی مشکل ہے لیکن ری ہیب جاری رکھا، میری انجری کے دوران تقریبا 32 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا جس کا آدھا اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اٹھایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں