ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش ٹینس کلب کا یوکرین کے ٹینس کھلاڑیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

لندن:آل انگلینڈ ٹینس کلب نے یوکرین کے ٹینس کے کھلاڑیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

آل انگلینڈ ٹینس کلب نے کہا ہے کہ جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی امداد کی جائے گی، ومبلڈن سمیت انگلینڈ میں ہونے والے تمام گراس ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو رہائش دی جائے گی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو یہ سہولت کوالیفائنگ رائونڈ اور مین ڈرا میں حاصل ہو گی۔

یوکرین کے کھلاڑیوں کو آل انگلینڈ کلب کے ٹینس کورٹس پر پریکٹس کی بھی اجازت ہو گی جبکہ  یوکرین کے کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی دی جائے گی،اندازے کے مطابق 5 لاکھ پائونڈز سے زائد کی رقم اس کے لیے عطیہ کی جائے گی۔ 

ومبلڈن میں یوکرین کے 15 کھلاڑی حصہ لیں گے،آل انگلینڈ کلب نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو ومبلڈن میں 

کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے ، روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو نیوٹرل رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں