ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کی 2 اداکاراؤں پرحجاب نہ کرنے پر فرد جرم عائد

تہران: ایران میں 2 مشہور اداکاراؤں کو حجاب نہ پہننے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 مشہور ایرانی اداکاراؤں کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام پر ضابطہ لباس کی خلاف ورزی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

تہران پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاراؤں پر عوامی مقامات پر حجاب اتارنے اور انٹرنیٹ پر تصاویر پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے عدلیہ کے سپرد کردیا گیا ہے۔ اداکارہ کتایون ریاحی اور پانتہ آبہرام پر مقدمہ چلنے کی صورت میں انہیں جرمانے یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

گذشتہ ہفتے 53 سالہ اداکارہ بہرام کی  بغیر حجاب کی تصاویروائرل ہوئی تھیں جو انہوں نے ایک فلم کی اسکریننگ کے دوران کھینچی تھیں جبکہ 61 سالہ ریاحی کی عوامی مقامات پر بغیر حجاب لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں