ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار کا بیوی کو ڈرانے کیلیے خودکشی کا ڈراما حقیقت بن گیا

 ممبئی: بھارتی  اداکار کا بیوی کو ڈرانے کے لیے خود کشی کا ڈرامہ حقیقت میں جان لے گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی کننڈا شوبز انڈسٹری کے اداکار سمپتھ جے رام کی موت سے متعلق ان کے قریبی  دوست اور اداکار راجیش دھروا  نے دعویٰ کیا ہے کہ سمپتھ جے رام نے بیوی سے معمولی جھگڑے کے بعد ان کو ڈرانے کے لیے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کا ڈرامہ کیا اور بدقسمتی سے اپنی جان گنوا بیٹھے۔

کننڈا اداکار 35 سالہ سمپتھ  جے رام کی پنکھے سے لٹکی لاش 22 اپریل کو برآمد ہوئی تھی۔ ابتدا میں اداکار کی موت وجہ فلموں اورٹی وی شوبز میں کام نہ ملنا بتائی گئی تھی۔ سمپتھ جے رام کئی مشہور ٹی وی شوزکا بھی حصہ رہ چکے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں