ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک صدر کو زہر دے دیا گیا، افواہیں گردش کرنے لگیں

انقرہ: ترک صدر طیب اردگان کو زہر دیے جانے کی خبریں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پرگردش کررہی ہے،  امکان کیا جارہا ہے کہ روسی وفد سے ملاقات کے دوران ترک صدر کو زہر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر صارفین میں ایک گہری تشویش پائی جارہی ہے کہ ترک صدر کو زہر کس نے  اور کیوں دیا گیا ہے؟مختلف صارفین نے طیب اردگان سے اظہار عقیدت کرتے ہوئے صحت کیلیے تو کسی نے طیب اردگان کی لمبی زندگی  کے لیے دعا کی ہے۔

ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ترک صدر کو زہر روسی وفد سے ملاقات کے وقت دیا گیا ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ رجب طیب اردوان کو زہر کس وقت اور کیسے دیا گیا ہے؟

جبکہ دوسری جانب ترکی  کے صدارتی دفتر کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے رجب طیب اردگان کی صحت کی  افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ منگل کی شام کو ترک صدر مقامی ٹیلی ویژن چینلز کے ساتھ براہ راست انٹرویو دے رہے تھےکہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کی  وجہ سے انٹرویو روک دیا گیا۔

 رجب طیب اردوان نے پیٹ میں کیڑے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنا لائیو ٹیلی ویژن انٹرویو منقطع کر دیاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں