ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ پر الزم تراشی ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، چودھری پرویزالٰہی

stay in its time

لاہور:مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فیصلے کا وقت قریب ہے، عوام کو جلد خوشخبری ملے گی، سپریم کورٹ اور معزز ججوں پر الزم تراشی ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، شہباز شریف پھر سے الیکشن سے فرار کی تلاش میں ہیں۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ  پی ڈی ایم جماعتوں کی اکثریت بھی الیکشن کے حق میں ہے، پاکستانی معیشت اور سیاست بچانے کیلئے بولڈ فیصلے کرنا ہوں گے، نااہل حکمرانوں نے میں نہ مانوں کی رٹ نہ چھوڑی تو ملک اور عوام سنگین نتائج سے دوچار ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ  عوامی غیض و غضب سے بچنے کیلئے یہ حکمران ایک مرتبہ پھر ملک سے باہر فرار ہو جائیں گے، الیکشن کے سوا خوشحالی کا اور کوئی رستہ نہیں پی ڈی ایم جتنا جلدی سمجھ لے ان کیلئے اتنا ہی اچھا ہے، حکومت ایک تاریخ پر نہیں اپنی مرضی کی تاریخ پر الیکشن چاہتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں