ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر پی ٹی آئی کا حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

اپشاور: حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں تحریک انصاف نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اتوار کو خیبرپختونخوا میں احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے حوالے سے ممکنہ فیصلے کو نہ ماننے پر تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں اتوار کو صوبہ بھر میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور ضلع کے صدر محمد عاطف نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کررہی ہے، اگر جمعرات کو آنے والا فیصلہ حکومت تسلیم نہیں کرتی تو اتوار کو صوبہ بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور ہر نیبرہوڈ کونسل اور ویلج کونسل کی سطح پر مظاہرے کیے جائیں گے۔

تحریک انصاف نے حقیقی آزادی تحریک کے لیے کوآرڈینیٹرز بھی نامزد کردیے ہیں پشاوررحمان جلال کو ضلع پشاور اور یونس ظہیر الدین کو سٹی میٹرو پولیٹن کا کوآرڈینیٹرز نامزد کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں