ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کا جوہری حملہ کم جونگ ان کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا، بائیڈن

واشنگٹن:امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا یا اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ کم جونگ ان کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں جنوبی کورین صدر یون سک یول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا، اس کے اتحادیوں یا شراکت داروں پر شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے جوہری حملہ کیا تو ان کی اپنی حکومت ختم ہوجائے گی، اس موقع پر جنوبی کورین صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ امن طاقت کے ذریعے آئے گا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ خیر سگالی کی بنیاد پر گمراہ کن امن کے بجائے طاقت کی برتری سے ہی امن حاصل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں