ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان ہر چیز کا الزام جنرل باجوہ کے سرتھوپتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

unsuccessful

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ہر چیز کا الزام جنرل باجوہ کے سر تھوپتے ہیں، وہ جواب دیں کہ کیا وہ صرف ہیلی کاپٹر کی سیر کیلئے وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے؟

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال کیا کہ کیا 2018 میں حکومت باجوہ نے بنائی تھی؟ عالمی سازش باجوہ نے کی؟ توشہ خانہ سے گھڑیاں باجوہ کے کہنے پہ چوری کیں؟، عدت میں شادی باجوہ کے کہنے پہ کی؟

انہوں نے کہا کہ  ملک ریاض سے ہیرے، زمینیں پنکی نے باجوہ کے کہنے پہ رشوت میں لیں؟ سی پیک باجوہ کے کہنے پہ روکا،معیشت تباہ، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی باجوہ کے کہنے پر کی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا میر جعفرکو ایکسٹینشن اور دوسری ایکسٹینشن کی آفر باجوہ کے کہنے پردی؟ بزدار اور پرویز الہی کو وزیرِ اعلی باجوہ کے کہنے پہ لگایا؟ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پہ توڑیں؟

انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں