ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی کا اجلاس: بات کی اجازت نہ ملنے پر وفاقی وزرا دست و گریباں

Parliament

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور جاوید لطیف جھگڑے کے بعد دست و گریباں ہوگئے جبکہ دونوں طرف سے غیر مناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا گیا۔

 قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزیر پارلیمانی امور اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہوا،مرتضی جاوید عباسی اور جاوید لطیف نے ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش بھی کی،جس پر وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے بیچ بچاو کروایا۔

 اعظم نذیر تارڑ مرتضی جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس کے جا کر بٹھا دیا۔ پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ بھی دونوں وزرا کو خاموش کروانے کی کوشش کرتے رہے۔

ذرائع کے مطابق معاملہ جاوید لطیف کو ایوان میں بات کرنے کی اجازت نہ دئیے جانے پر خراب  پیش آیا۔

 دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سائرہ بانو نے تقریر کی اجازت نہ ملنے پر اجلاس سے واک آؤٹ کر تے ہوئے  کہا کہ یہاں تو بولنے کی اجازت نہیں اور سارے خود ہی بول رہے ہیں ہمیں مئوقع ہی نہیں دیا جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں