ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا ترک صدر کی صحتیابی پر نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر اطمینان اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

جمعرات کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ جان کر بہت اطمینان ہوا ہے کہ میرے بھائی رجب طیب اردوان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بیماری سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ 

مکمل صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی علامت ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں