ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویرات کوہلی پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد

 نئی دہلی:انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی ٹیم رائل چیلنجرز کے عبوری کپتان ویرات کوہلی پر 82 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پر یہ جرمانہ گزشتہ  دنوں آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔

آئی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی  پر 24 لاکھ بھارتی روپے(82 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ  رائل چیلنجرز  ٹیم کا ہر کھلاڑی میچ فیس کا 25 فیس جرمانہ ادا کرے گا۔

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہی رائل چیلنجرز کو راجستھان کی اننگز میں آخری دو اوورز میں  صرف 4 کھلاڑی ہی 30 یارڈ سرکل سے باہر رکھنے کی اجازت دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں