ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کے دوست سہیل اصغر گرفتار

لاہور :  اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما مونس الہی کے دوست  سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سہیل اصغراعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سیشن عدالت لاہور سے گرفتار کیا، ان پرسڑک کی تعمیر و مرمت کا ٹھیکا من پسند ٹھیکیدارکو دلوانے اور سڑک کی تعمیر و مرمت میں 50 لاکھ کا کک بیک لینے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق ناقص مٹیریل استعمال کرا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ سہیل اصغر اعوان کو گوجرانوالا میں درج مقدمہ نمبر6/23 میں گرفتار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں