ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پاپ جیسا دکھائی دینے کیلئے لاکھوں ڈالرز کی سرجریز کروانے والا اداکار چل بسا

جنوبی کوریا: مشہور بی ٹی ایس پاپ گلوکار جِم اِن جیسا دکھائی دینے کیلئے 12 سرجریز کروانے والا کینیڈین اداکار انتقال کر گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ کینیڈین اداکار سینٹ وان کولوچی ایک پیچیدہ سرجری کے بعد انفیکشن کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

بی ٹی ایس گلوکار جیسا دکھائی دینے کے جنون میں کینیڈین اداکار نے 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی سرجریز کروا رکھی تھیں اور وہ جلد امریکی اسٹریمنگ نیٹ ورک کی ویب سیریز میں کے پاپ کا کردار نبھانے والے تھے۔

یاد رہے کہ سینٹ وان کولوچی ’کے پاپ‘ کا مداح تھا اور جنوبی کوریائی میوزک انڈسٹری کا حصہ بننے کیلئے کینیڈا سے جنوبی کوریا منتقل ہو چکا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں