ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونم کپور اور ٹام کروز کنگ چارلس کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گے

لندن: بھارتی اداکارہ سونم کپور، ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز سمیت دیگر اسٹارز کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کے جشن کا حصہ ہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 مئی کو برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی دوسرے روز گرینڈ کنسرٹ میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے فلمی اور میوزک اسٹارز کی پرفارمنس شامل ہوگی۔

ان میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز، میوزیکل گروپ دی پسی کیٹ ڈولز اور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہوں گی۔ ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کامن ویلتھ ورچوئل کوئر کو متعارف کروانے کے لیے اسٹیج کا حصہ بنیں گی۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کیلئے یہ بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی پہلی پرفارمنس ہوگی اس سے قبل 1997 میں ٹام کروز نے شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ سونم اپنے شوہر آنند آہوجا اور بیٹے وایو کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کے جشن اور تقریبات کا آغاز 6 مئی سے ہوگا جو ہفتے بھر جاری رہے گا۔

کنگ چارلس کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی جبکہ 7 مئی کو  اس کے جشن میں گرینڈ کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں