ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فِل راموس سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔

چیئرمین امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ڈاکٹر اعجاز احمد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل راموس نے بھی اس استقبالیے میں شرکت کی۔

کامران ٹیسوری اور فِل راموس نے گفتگو کے دوران سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر مزید بات کرنے پراتفاق بھی کیا۔نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں جلد صوبہ سندھ کادورہ کرے گا۔

جڑواں اسٹیٹس بننے سے سندھ اور نیو یارک کی جامعات، اسپتالوں اور تحقیقی اداروں میں تعاون بڑھے گا۔طلبہ کے وفود کے تبادلوں اور ذہین طلبہ کے لیے اسکالر شپس کا راستہ بھی ہموار ہو گا۔واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری ان دنوں امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں