ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی وزرا مذاکرات میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا احسن اقبال اور  خواجہ آصف مذاکرات میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔

یوم مزدور کی مناسبت سے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی ریلی کے موقع پر شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئین پاکستان بچاؤ تحریک کا آغاز کررہی ہے، حکومتی مذاکراتی ٹیم کو ان کی خواہش پر مہلت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص طبقہ آئین پاکستان کو روند کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔  سپریم کورٹ نے فیصلے کے ذریعے آئین کی تشریح کردی ہے، آج پی ڈی ایم کے تمام جماعتیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات کے راستے میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں، مولانہ فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر ہے وہ بھی مذاکرات سے انکاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں