ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت جرم تصور ہوگا، پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو

اسلام آباد: قومی ایئرلائنز میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو کر دیا گیا، سی ای او پی آئی اے کے دستخط سے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا کہ ملازمین پرفرائض کی انجام دہی کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طورپرلیاجائےگا،کوئی بھی ملازم حکم عدولی کے باعث اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا ذمہ دارہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سی ای او پی آئی اے کے مطابق تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں،ادارہ اس وقت غیرمعمولی حالات سے گذررہا ہےلازمی خدمات ایکٹ کا اطلاق صورتحال سے نمٹنے کا کام کررہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں