ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا سلمان خان ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ میں جلوہ افروز ہوں گے؟

 ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے مارول اسٹوڈیوز کی نئی فلم  ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کے بارے میں مداحوں کو تجسس میں ڈالا  دیا۔

سوشل میڈیا پر مارول انڈیا کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی سپراسٹار سلمان خان گارڈین آف گلیکسی فلم سیریز کے مقبول کردار ’’گروٹ‘‘ کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’’آئی ایم گروٹ‘‘ کی طرز پر ’’آئی ایم سلمان‘‘ کہتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کے اختتام پر سلمان خان اپنی جیکٹ اتارتے ہیں تو ان کی شرٹ پر ’گروٹ‘ کی تصویر بھی نظر آتی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان مارول اسٹوڈیوز کی نئی آنے والی فلم ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کا حصہ ہیں جس کی تشہیر کےلیے یہ ویڈیو بنائی گئی ہے۔

اب تک سلمان خان یا کسی بھی آفیشل پلیٹ فارم سے اس بات کا اعلان نہیں کیا گیا کہ آیا واقعی سلمان خان اس فلم کا حصہ ہوں گے یا نہیں لیکن غالب امکان یہی ہے کہ سلمان خان کی اس ویڈیو کے پیچھے ’’گارڈین آف گلیکسی 3‘‘ کی تشہیر کارفرما ہے۔

گارڈین آف گلیکسی فلم سیریز کا والیوم 3، پانچ مئی کو ریلیز کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں