ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان اور آرمینیا کے تنازعے میں روس کے ساتھ معاہدے کا خیال رکھا جائے:پیسکوف

کریملن ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان  تنازع کے حل پر اقدامات قابل ذکر ہیں لیکن اس معاملے میں روس کے ساتھ طے شدہ سہ رکنی معاہدےکی پابندی بھی لازمی ہوگی ۔

پیسکوف نے جنوبی قفقاز کے تانزع سے متعلق آذری  اور آرمینی حکام کے امریکہ سے رابطے کے حوالے سے کہا کہ  آرمینیا اور آذرباِئجان کے مابین تنازع کے حل میں روس کے بجائے کسی تیسری طاقت کی مداخلت غیر قانونی ہوگی ۔

پیسکوف نے  کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین موجود تنازعات کے خاتمے کےلیے اختیار کردہ اقدامات  قابل ذکر ہیں لیکن اس معاملے مین رس کے ساتھ طے شدہ معاہدے کو مد نظر رکھنا لازمی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا آذری اور آرمینی  حکام سے  رابطے پر پیسکوف نے کہا کہ  تنازع کے حل میں ہر قسم  کے تعاون کا خیر مقدم کیا جائے گا البتہ اس مفاہمت کو سبو تاژ کرنے  کے درپے بعض کوششیں ہو رہی ہیں جو کہ کامیاب ثابت نہیں ہونگی ۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں