ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر، کراچی کی پہلی پوزیشن

کراچی: ناگامن مارشل آرٹس آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ دوروزہ سندھ کراٹے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، کراچی کے کھلاڑیوں نے اول پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کراٹے چیمپئن شپ کا انعقادناگامن مارشل آرٹس آرگنائزیشن کی جانب سے لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس میں واقع اپنے معروف ڈوجو (ٹریننگ ہال)میں کیا گیا جو کہ دو روز تک جاری رہا،جس میں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، نواب شاہ، سانگڑھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔

منعقدہ مقابلوں میں کراچی نے پہلی جب کہ سانگھڑ نے دوسری اور لاڑکانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کلبوں میں بھی زبردست مقابلہ ہوا، جس میں ٹورس ایم ایم اے نے پہلی پوزیشن حاصل کی، شوتوکان کراٹے سانگڑھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، اور ناگامین مارشل آرٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس ایونٹ کے فاتحین نے آئندہ ہونے والی نیشنل کراٹے چیمپئن شپ 2023 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپیئن شپ میں ابتدائی سے لے کر اعلیٰ درجے تک کی مختلف کیٹیگریز شامل تھیں، جس میں کمائتے (فائٹ) اور کاتا (رسمی مشق) دونوں ایونٹس شامل تھے۔جبکہ اس ایونٹ کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کی مکمل سرپرستی حاصل رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں