ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا نے سینکڑوں مزدور روس بھیج دیئے

شمالی کوریا نے سینکڑوں مزدور روس بھیجے ہیں۔

آن لائن اخبار ‘ڈیلی این کے ‘ نے نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک شمالی کوریئن کے حوالے سے  کہا ہے کہ ماسکو اور پیانگ یانگ انتظامیہ کے درمیان طے شدہ سمجھوتے کی رُو سے مارچ کے اختتام اور اپریل کے آغاز تک کے درمیانی عرصے میں سینکڑوں شمالی کوریئن مزدوروں کو ماسکو، سینٹ پیٹرز برگ اور ولادیووسک سمیت روس کے مختلف شہروں میں بھیجا گیا ہے۔

اخبار  کے مطابق تقریباً 350 مزدور سینٹ پیٹرز برگ اور ماسکو اور 100 کے قریب  ولادیووسک بھیجے گئے ہیں۔ مزدوروں کے کام کے شعبوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں تاہم خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ شمالی کوریئن مزدور  عسکری اور نجی شعبے کے تعمیراتی یا خدمات کے سیکٹروں میں کام کریں گے۔

اخبار کے مطابق روس حکومت کی منظوری سے یہ مزدور روس میں ورک پرمنٹ پر نہیں تعلیمی، ثقافتی و سیاحتی ویزے کے ساتھ داخل ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ 3 سال سے زائد عرصے سے روس میں موجود اور کام نہ کر سکنے کی حد تک بیمار شمالی کوریئن مزدوروں کو پیانگ یانگ انتظامیہ کے حکم سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں