ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین کے تجارتی اداروں پر حالیہ سالوں کے شدید ترین سائبر حملے

فلسطین کے تجارتی اداروں پر حالیہ سالوں کے شدید ترین سائبر حملے کئے جا رہے ہیں۔

فلسطین کی وزارتِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ تین دنوں میں فلسطین کے متعدد تجارتی اداروں اور تنظیموں پر شدید ترین سائبر حملے کئے گئے ہیں۔ حملوں کی شدت ایک گھنٹے کے اندر اندر چوٹی پر پہنچ گئی۔

فلسطین کے وزیرِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اسحاق سدر نے کہا ہے کہ یہ حملے، حالیہ سالوں میں  فلسطین پر کئے جانے والے، شدید ترین حملے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کے لئے وزارت مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹیم دن بھر ٹیلی کوم کمپنی کی ٹیم کے ساتھ مربوط شکل میں کام کرتی رہی ہے اور ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  اسرائیل کی انٹر نیٹ سائٹیں اور بڑی کمپنیاں  متعدد دفعہ سائبر حملوں کا نشانہ بن چُکی ہیں لیکن فلسطین کی طرف سے پہلی دفعہ اس نوعیت کے سائبر حملے کا بیان جاری کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں