ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی پاکستان کا مہنگائی کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج ہوگا اور تمام بڑے چھوٹے شہروں میں ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے۔

منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے کارکنان جماعت کو ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ احتجاج میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں، عوام ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی کے چنگل میں پھنس چکے ہیں ، حکومت کی توجہ عوامی مسائل پر ہرگز نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ  لوگ آٹے کی لائنوں میں جانیں دے رہے ہیں۔ بنیادی ضروریات زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں ، لوگوں کے لیے بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا۔ بجلی گیس کے ماہانہ بل گھروں پر قیامت کی صورت میں نازل ہوتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ  حکومت آئی ایم ایف کے حکم کی بجاآوری میں غریبوں کو ذبح کرنے پر تْلی ہوئی ہے، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر بھرہور آواز بلند کررہی ہے، قوم ملک کے بہتر مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں