کراچی: صوبہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 53 لاکھ اور کراچی کے مکینوں کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 79 ہزار ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مردم و خانہ شماری میں 4 مئی تک کراچی ڈویژن کی آبادی 13.44 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 81 لاکھ 79 ہزار 261 تک پہنچ گئی ہے جس میں 96 لاکھ 22 ہزار 233 مرد، 85 لاکھ 54 ہزار 833 خواتین اور 2195 خواجہ سرا شامل ہیں۔
شہر قائد میں 20 لاکھ 30 ہزار 714 اسٹرکچرز اور 28 لاکھ 82 ہزار 693 یونٹس بھی گن لیے گئے ہیں۔ حیدرآباد ڈویژن میں 13.35 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 20 لاکھ 11 ہزار 113 افراد کو شمار کرلیا گیا ہے، ان میں 63 لاکھ 14 ہزار 233 مرد، 56 لاکھ 96 ہزار 346 خواتین اور 554 خواجہ سرا شامل ہیں، 19 لاکھ 34 ہزار 168 اسٹرکچرز، 20 لاکھ 59 ہزار 481 یونٹس بھی شمار ہوگئے۔
لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 29.35 فیصد اضافے سے 80 لاکھ 8 ہزار 8 ہوگئی ہے ان میں 42 لاکھ 60 ہزار 170 مرد، 37 لاکھ 47 ہزار 533 خواتین اور 305 خواجہ سرا شامل ہیں۔اس کے علاوہ 10 لاکھ 22 ہزار 718 اسٹرکچرز اور 10 لاکھ 58 ہزار 265 یونٹس کو شمار کرلیا گیا ہے۔
میرپورخاص ڈویژن کے مکینوں کی تعداد 17.74 فیصد بڑھ کر 49 کروڑ 74 لاکھ 805 ہوگئی ہے جن میں 26 لاکھ 24 ہزار 610 مرد، 23 لاکھ 50 ہزار 61 خواتین اور 134 خواجہ سرا شامل ہیں جبکہ 8 لاکھ 17 ہزار 163 اسٹرکچرز اور 8 لاکھ 40 ہزار 130 یونٹس بھی گنے جاچکے ہیں۔
سکھر ڈویژن میں 12.27 فیصد اضافے سے آبادی 62 لاکھ 22 ہزار 403 افراد تک پہنچ گئی ہے جن میں 32 لاکھ 53 ہزار 22 مرد، 29 لاکھ 69 ہزار 139 خواتین اور 242 خواجہ سرا شامل ہیں، 9 لاکھ 50 ہزار 371 اسٹرکچرز اور 10 لاکھ 3 ہزار 854 یونٹس کو بھی شمار کیا جاچکا ہے۔
شہید بینظیر آباد ڈویژن کی آبادی 13.78 فیصد اضافے سے 60 لاکھ 2 ہزار 652 تک پہنچ گئی ہے ان میں 31 لاکھ 53 ہزار 131 مرد، 28 لاکھ 49 ہزار 305 خواتین اور 216 خواجہ سرا شامل ہیں۔ شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 9 لاکھ 29 ہزار 251 اسٹرکچرز اور 9 لاکھ 76 ہزار 36 یونٹس بھی شمار کیے گئے ہیں۔
صوبہ سندھ کی آبادی 15.75 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 53 لاکھ 92 ہزار 111 تک پہنچ گئی ہے ان میں 2 کروڑ 92 لاکھ 23 ہزار 988 مرد، 2 کروڑ 61 لاکھ 64 ہزار 478 خواتین اور 3645 خواجہ سرا شامل ہیں۔ صوبے میں 76 لاکھ 84 ہزار 251 اسٹرکچرز اور 88 لاکھ 20 ہزار 301 یونٹس بھی شمار کیے جاچکے ہیں۔