ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصطفیٰ شَن تو پ کا سربیہ میں اسکول پر مسلح حملے پر اظہار تعزیت

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن تو پ نے سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ایک پرائمری اسکول پر مسلح حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے۔

شَن توپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسے بلغراد کے ایک پرائمری اسکول پر مسلح حملے میں جانی نقصان  ہونے کی اطلاع ملی ہے جس پر انہیں بہت دکھ پہنچا ہے۔

انہوں نے جمہوریہ سربیا کی قومی اسمبلی کے صدر ولادیمیر اورلک سے تعزیت  کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سربیا کے دوست لوگوں کے دکھ میں  برابر کا شریک ہوں ۔  میں اپنے رشتہ داروں اور بچوں کو کھونےوالے  خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمی ہونے والے  افراد  کی  جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں