ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحہ،بلاول بھٹو کی روسی ہم منصب سے ملاقات

گوا: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت کے ساحلی شہر گوا میں ہیں۔

بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے وزرائے خارجہ کونسل کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحہ ہوا۔ جبکہ اُن کی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات بھی ہوئی۔

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹونے فوڈ سکیورٹی، توانائی اور عوام کے درمیان رابطوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں