ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈائریکٹر حج کاعازمین حج کی روانگی کا اعلان

لاہور:ڈائریکٹر حج  اقرار احمد نے بتایا ہے کہ لاہور سے عازمین حج کی روانگی کے لئے فلائٹ آپریشن متوقع طور پر 20 اور 21 مئی کی درمیانی شب شروع ہو گا جو ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز عازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لئے منعقدہ پروگرام کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عازمین کو روانہ کرنے کے لئے حج آپریشن ون ونڈو سسٹم کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

 اس موقع پر بینک اور ایئر لائنز اور دیگر متعلقہ محکمے ایئر کنڈیشنڈ مارکی میں اپنے کاؤنٹر لگائیں گے۔ عازمین حج کو ٹکٹ، پاسپورٹ اور دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے مہیا کی جائیں گی۔ زرمبادلہ حاصل کرنے کے خواہشمند عازمین بینکوں کے کاؤنٹر سے پاکستانی روپے کے عوض ریال حاصل کر سکیں گے۔

 بینکوں کو حاجیوں کی ضرورت کے مطابق سعودی ریال کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-دریں اثناء گورنمنٹ سکیم کے10 ہزار سے زائد عازمین حج کو مرحلہ وار مناسک حج ، مدینہ منورہ کی حاضری اور انتظامی امور کی تربیت دینے کے لئے حج ٹریننگ پروگرام الحمرا ہال میں شروع ہو گئے جو 17 مئی تک جاری رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں