ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا کراچی کے ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ پولیس کو ہنگامی مراسلہ بھیجا جس میں کراچی کے ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے زمان ٹاون، ٹیپو سلطان اور دیگر تھانوں کےایس ایچ اوز کےتبادلے کیے گئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ان تبادلوں کی مسوخی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

خط کے متن میں الیکنش کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن قواعد کی رو سے ضمنی بلدیاتی انتخابات تک ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے پر پابندی عائد ہے، لہٰذا کراچی کےایس ایچ اوز کے تبادلے فوری طور پر روکے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں