ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور میں لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے

اطلاع ملی ہے کہ  ایکواڈور میں 27 مارچ کو ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

ایکواڈور کے نیشنل رسک مینجمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چمبورازو ریاست کے الاؤسی قصبے میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

بتایا گیا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے  جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ زمین تلے اب بھی  37 افراد  دبے ہوئے ہیں  اور لاشوں تک پہنچنرسائی حاصل کرنے کے لیے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاع ملی ہے کہ  لینڈ سلائیڈنگ سے 163 مکانات کو نقصان پہنچا اور 57 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ علاقے کے پہاڑی حصے پڑنے والے دڑار کے باعث  لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوئی۔

ایکواڈور کی ٹرانسپورٹ اور پبلک ورکس کی وزارت  نے بند سڑکوں کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھولنے کے لیے مسلسل کام کر  نے  اور  30 ​​مارچ کو چمبورازو ریاست میں "ایمرجنسی” کا اعلان  کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں