ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دفعہ 144کی خلاف ورزی، 4خواتین سمیت تحریک انصاف کے7 کارکنان گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی 4 خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک کے سامنے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔ پولیس کی جانب سے دفعہ 144کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی کی 4خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا 14 مئی کو الیکشن نہ کرانے پر احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے اجازت نہ ملنے کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، جس پراسلام آباد پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، انتظامیہ نے شہر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں