ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان میںہیلتھ سنٹرز پر حملوں سے جانی نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں جاری تنازع میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 551 ہوگئی ہے۔

ہفتہ وار پریس کانفرنس کا اہتمام اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کی ترجمان الیسنڈرا ویلوچی کی زیر نگرانی ہوا۔

اجلاس میں سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ حارث  نے بتایا کہ سوڈان میں جاری تنازعات میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 551 ہو گئی اور 4,926 افراد زخمی ہوئے۔

حارث نے  بتایا کہ تنازع کے دوران صحت کی سہولیات پر کل 28 حملے ہوئے، جن میں  8 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔

حارث نے رپورٹ کیا کہ ملک  بھر کے 16 فیصد مراکز صحت  جبکہ دارالحکومت خرطوم میں محض 6 فیصد خدمات فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ سوڈان میں صحت کی خدمات کے حوالے سے صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، حارث  نے   بتایا کہ "25 فیصد لوگ اس لیے مر جاتے ہیں کہ ان  کے خون کے بہاو کو  روکا نہیں جا سکتا۔ یہ ایک بہت ہی آسان ابتدائی طبی امداد ہے۔ اس طرح کی اموات ناقابل قبول ہیں۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں