ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی ریلی، دو خواتین سمیت 5 کارکن گرفتار

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے دو خواتین سمیت پانچ کارکنان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں زیروپوائنٹ سے ایف نائن پارک تک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسد عمر اور علی نواز اعوان نے کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان زیروپوائنٹ پر جمع ہوئے اور اس کے بعد ریلی کی صورت میں ایف نائن پارک پہنچے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں دفعہ 144 بھی نافذ تھی، اسلام آباد پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے دو خواتین سمیت پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں