ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلوواکیہ کے عبوری وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر اپنے عہدے سے مستعفی

 براٹسلاوا:سلوواکیہ کے عبوری وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیاہے۔

روس یوکرین جنگ میں کیف کی مکمل حمایت کے لیے مشہور، ہیگر نے اپنا استعفی صدر زوزانا کیپوٹووا کو پیش کردیا ہے۔

ہیگر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ملک کی سیاسی صورتحال اور سلواکیہ کے بہتر مفاد کے لیے کیا ہے،ان کے  استعفی کے بعد صدر کیپوٹووا نے ملک کو ستمبر میں انتخابات میں لے جانے ولی  ایک ٹیکنوکریٹک حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کیپوٹووا حکومت سازی کے لیے سلواکیہ نیشنل بینک کے نائب صدر لڈووٹ اوڈور کو مقرر کریں گی،ملک میں جہاں ایک عرصے سے سیاسی عدم استحکام چل رہا ہے۔ 

ہیگر کی سربراہی میں تین جماعتی مخلوط حکومت سے فریڈم اینڈ سالیڈیرٹی پارٹی (ایس اے ایس)کی حکومت دسمبر 2022میں اعتماد کا ووٹ کھونے کے بعد  حکومت ختم ہوگئی تھی۔

اس کے بعد، صدر کیپوٹووا نے ہیگر کی سربراہی میں ملک کو انتخابات کی طرف لے جانے کے لیے عبوری حکومت قائم کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں